بجلی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، نیپرا نے بجلی چار روپے چونتیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے چونتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ جس سے بجلی کے صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق آر ایل این جی کی قلت کے باعث چھ ارب ترانوے کروڑ روپے ک نقصان ہوا، سسٹم کی خرابیوں کے باعث چھیالیس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، سی پی پی اے نے فی یونٹ چار روپے انہتر پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بعد میں جاری ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More