Urdu
تازہ ترین کاروبار

کراچی:دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.59روپےفی یونٹ کمی

نیپرا نے کراچی کی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا تعین کر لیا جس کے بعد صارفین کو تین ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوئی۔ چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سماعت کی صدارت کی۔ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے اسّی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق دو روپے انسٹھ پیسے کمی بنتی ہے اس سے قبل نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چھہتر پیسے کمی کی گئی تھی جو کہ صرف ایک مہینے کے لئے تھی۔ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت ایک روپے تیراسی پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا تاہم اس کمی کا اطلاق بھی صرف ایک مہینے کے لئے ہوگا نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

Related posts

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق میں تبدیلی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

Rauf ansari

اپوزیشن کا ویڈیو لنک پر اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط لکھ دیا

Rauf ansari

ن لیگ نے سانحہ مری کا ذمہ دار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو قرار دے دیا

Hassaan Akif

Leave a Comment