Urdu
تازہ ترین کاروبار

کے الیکٹرک:بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لیے 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔کے الیکٹرک نے 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،نوٹیفیکیشن کے مطابق اس سے قبل مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کے لیے 4 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیاگیا تھا،اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو میں استعمال نہیں ہو سکتے، بیرسٹر محمد علی سیف

Nehal qavi

کورونا کا علاج گولیوں سے ممکن، برطانیہ میں استعمال کی اجازت

Rauf ansari

وزیرخارجہ 9 سے 12 جنوری کو اسپین اور رومانیہ کا دورہ کریں گے

Rauf ansari

Leave a Comment