Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کی مزید جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی، کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لیے 11 روپے 39 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک حکام نے کہا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی ہے، فرنس آئل اور آر ایل این جی سے پیداوار بڑھانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ لو گیس پریشر کے باعث 3 پلانٹس سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہوئی ہے، گیس پریشر میں کمی کے باعث 645 ملین کا اثر پڑا۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ گیس کا فلو دستیاب نہیں ہے، سوئی سدرن کے ساتھ بات کی ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کراچی جائے تو آپ کے تمام پلانٹس چلنے شروع ہو جاتے ہیں، بن قاسم پاور پلانٹ کو اصولی طور پر 2019ء میں بند ہو جانا چاہیے تھا۔ نیپرا حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، کے الیکٹرک کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال پر 11 روپے 37 پیسے بنتے ہیں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 37 پیسے اضافےکی منظوری دے دی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اختیارات نکال کر گلی محلوں میں لانے ہیں، مصطفیٰ کمال

Rauf ansari

پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہئے، چیف جسٹس

Hassaan Akif

چٹاگانگ ٹیسٹ، تیسرے روز کھیل کے اختتام پربنگلہ دیش کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز

Hassaan Akif

Leave a Comment