کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ


نیپرا نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں گیارہ روپے دس پیسےفی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں11روپے 10 پیسے فی یونٹ کے اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دو ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ اگست میں صارفین سے3روپے چارج کیے جائیں گے۔ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیےجائیں گے۔ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More