Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔ صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 39 پیسے اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا مجموعی اثر 19پیسے فی یونٹ رہ جائے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ جب اس سہ ماہی کی وصولی شروع ہو گی تو پرانی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس وصولیاں ختم ہو جائیں گی۔اس وقت 3روپے 20پیسے فی یونٹ کی پچھلی ایڈجسٹمنٹس وصول کی جا رہی ہیں۔

اس طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا مجموعی اثر 19پیسے فی یونٹ رہ جائے گا۔فیصلے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

Related posts

خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

Hassam alam

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر عرب دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار

Zaib Ullah Khan

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج

Hassam alam

Leave a Comment