کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
خیال رہے کہ نئے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے 8 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج لیا تھا ۔
