Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بارشوں کا نیا سلسلہ، آج سے 14 ستمبر تک برسنے کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جو اگلے چار سے پانچ روز جاری رہیں گی جس کے باعث ملک کے اکثر حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو کہ اگلے 04سے05 روز کے دوران جاری رہیں گی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں گیارہ ستمبر(اتوار) کو داخل ہو گا۔ جس کے باعث 10سے14ستمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد جبکہ 13اور14ستمبر کے دوران بھکر،لیہ،ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے سےبارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

10سے14ستمبر کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ،میرپورخاص،ٹھٹھہ اوربدین جبکہ 13اور14ستمبر کے دوران لسبیلا،قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے سےبارش کی توقع۔ٍ کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلگت بلتستان،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

Related posts

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے

Hassam alam

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیمی بل پیش کردیا

ibrahim ibrahim

حصص بازار میں مندی

Hassaan Akif

Leave a Comment