Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں نئے سال 2022 کا آغاز، مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پاکپتن، چنیوٹ، گوجرانوالہ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال پر جوش طریقے سے کیا گیا ۔ شہریوں شدید سردی کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا۔

نئے سال کے آغاز پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال پاکستان اورپاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔

شہر قائد میں پولیس کے اقدامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ، ڈالمیا، ملیر ، کلفٹن ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، صدر، ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔

Related posts

صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کی مخالفت کردی

Zaib Ullah Khan

کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب دستی بم کا دھماکا، 2 اہلکار شہید

Hassam alam

بھارت داعش اور آر ایس ایس کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، رحمان ملک

Rauf ansari

Leave a Comment