نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکیورٹی وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹر کا دورہ

نیوزی لینڈ کرکٹ کےسیکیورٹی وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، چار رکنی وفد میں ریگ ڈیکاسن، سائمن لیسلے، گریگ مین اور ہیتھ مل شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیوزی لینڈکرکٹ کے سیکیورٹی وفد، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، انٹیلی جنس حکام، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم، ونگ کمانڈر سندھ رینجرز بابر جاوید، ایس پی ایس ایس یواظہر مغل، ایس پی ایف ایس سی توحید میمن، ایس پی مددگار 15 حفیظ الرحمٰن، ایس پی گلشن سلیم شاہ، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے حکام اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شریک ہوئے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے وفد کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز سے متعلق کئے گئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایس ایس یو کے کمانڈوز کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔ جدید ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ایس ایس یو کی ٹیم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More