Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مزید چوبیس افراد جاں بحق اور ایک سوپندرہ زخمی ہوگئے۔

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹرسے جاری اعدادوشمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعدادایک ہزار تین سوچودہ ہوگئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں بارہ ہزار سات سو تین افراد زخمی ہیں۔

اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے متاثرین کے انخلا کے لئے 338 پروازیں کیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 پروازوں سے 483 متاثرین کا انخلاکرتے ہوئے 41 ٹن راشن بھی پہنچایا گیا۔ اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر 3585 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں پاک فوج کے 147 ریلیف کمیپس،284 ریلیف آئیٹمز کولیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں 3021 ٹن خوراک، 407 ٹن اشیائے ضرورت 14 لاکھ 80 ہزار ادوایات اور ایک ہزار 617 ٹن راشن کے ساتھ پاک فوج 2 لاکھ 32 ہزار 811 راشن پیکس بھی تقسیم کر چکی ہے۔

پاک فوج کے ملک بھر میں 250 میڈیکل کیمپس پر 93 ہزار سے زیادہ متاثرین کا علاج معالجہ کیا گیا۔ کو آرڈینیشن سینٹر کے مطابق سیہون کو بچانے کے لئے منچھر جھیل میں کٹ لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے 10 ہزار 956 متاثرین ریسکیو کیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے 980 ٹن راشن اور 300 کلو گرام ادویات فراہم اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے 23 ہزار 554 افراد کا علاج معالجہ کیاگیا ہے۔

پاک فضائیہ نے ایک ہزار 521 افراد ریسکیواور 2 ہزار 763 خیمے اور ایک لاکھ سے زیادہ کھانے کے پیکٹس فراہم کئے گئے۔ پاک فضائیہ نے 16 ٹینٹ سٹی اور 41 ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے 35 فری میڈیکل کیمپس میں 27 ہزار 156 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

Related posts

عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

Rauf ansari

نئے وزیراعظم کا انتخاب، قومی اسمبلی ایجنڈے میں شامل کرنے کی درخواست جمع

Hassam alam

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

Rauf ansari

Leave a Comment