Urdu

کراچی: سندھ میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو سینٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

سندھ میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو 99ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور 168کے ایوان میں 101 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ دو ووٹ مسترد ہوئےجبکہ پیپلزپارٹی کے دو ارکان علی نواز خان اور مہر محمد ہالیپوتو نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

سینیٹ کے انتخابی عمل میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باوجود ان کی پارٹی کے دو ارکان سچن آنند اورکریم بخش گبول نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔

اپوزیشن کی دیگر جماعتیں ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ٹی ایل پی اور ایم ایم اے نے بھی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے یہ نشست دہری شہریت پر فیصل واوڈا کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

Related posts

شہید پولیس اہلکار کمال کے قاتل گرفتار

Rauf ansari

ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Hassaan Akif

عثمان بزدار کا پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

Rauf ansari

Leave a Comment