Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امپورٹ ڈیوٹی نہیں بڑھائی صرف لگژری ائٹم پر پابندی لگائی ہے، وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہےکہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک ہوتا ۔

کراچی کے ایک روزہ دورے پر تاجر اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تین سال میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار ارب روپے کے قرض لیے۔قوم لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا جواب مانگتی ہے۔ گندم ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر امپورٹ کرتے ہیں یہ سیاسی افرا تفری تھی۔ اپنی بدترین بدانتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے۔

شہبازشریف نے کہامیں نے امپورٹ پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی جبکہ لگژری ائٹم پر کچھ دورانیہ کے لیے پابندی لگائی ہے۔ ہم گاڑیاں منگوالیں اور غریب کو ٹوٹی سائیکل بھی نہ ملے۔ سامان تعش پرپابندی سے 4 ارب ڈالر بچاتے ہیں تو یہ خوردنی تیل پر لگے گا۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ مشکل آن پڑی ہے تو قربانی دینا ہوگی۔ سی پیک پر لگنے والے الزامات سے چین بہت ناراض ہوا تھا۔ چین نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

بلاول سرکاری بیساکھیاں چھوڑو ہم مقابلےکیلئےتیار ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں کمی،1.76 فیصد ریکارڈ

Hassam alam

نوازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

Rauf ansari

Leave a Comment