پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرویز الہیٰ

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ نےشورشرابہ کیا۔ہمیں کسی چیزکی ضرورت نہیں تھی۔ہمارے نمبرز پورےتھے۔ تحریک انصاف کےلوگوں کوحق تھا کہ اپنےممبران کو واپس لیکر آئیں۔پی ٹی آئی کے لوگ جب اپنے لوگوں کو اپوزیشن بنچز سے لا رہے تھے تو ان پر حملہ کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکی دوردورتک کوئی سوچ نہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین فارغ ہوگئے ہیں۔علیم خان سوسائٹیوں کا کام کریں اور ترین صاحب لندن رہتے ہیں وہی رہیں۔ چودھری سرور کا کیا مستقبل ہے یہ اللہ کو پتا ہوگا۔ان کو رات کو الہام تو نہیں ہوا کہ ہمارے نمبر پورے نہیں۔ چھے اپریل کو پورا نقشہ سب کے سامنے ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More