Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب دنیا

شمالی کوریا میں 11 روز کے لئے ہنسنے پر پابندی عائد

پیانگ یانگ:شمالی کوریا میں سوگ کے باعث 11روز کے لئے ہنسنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو 10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کیا ۔

اعلان کردہ سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے،خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی جبکہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اور وہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔

Related posts

حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے مزید 4 ہلاک، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

Rauf ansari

پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کا دھاوا، قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع

Rauf ansari

اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

Leave a Comment