Urdu
تازہ ترین دنیا

شمالی کوریا کا ایک ماہ کے دوران ساتواں میزائل تجربہ

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپانی حکومتوں کی جانب سے بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق یہ ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تھا۔ اور میزائل نے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

جاپانی حکام نے اس میزائل لانچ کو جاپان اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ کچھ عرصے میں اپنے ہتھیاروں کے تجربات میں اضافہ کر دیا ہے اور رواں ماہ کے دوران یہ اس کا ساتواں میزائل تجربہ تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیرین ہائی کمشنر ابیوئے محمد بیلوکی ملاقات

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کو ہلاک کردیا

Rauf ansari

پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی

Hassam alam

Leave a Comment