نون لیگ کے اجلاس میں شریک نہیں، دوست محمد مزاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے نجی ہوٹل میں اجلاس کی صدارت کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

اب تک نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نجی ہوٹل میں اجلاس کی صدارت کرنےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ یہ متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی اجلاس ہوسکتا ہے اسمبلی اجلاس نہیں۔

دوست مزاری نے کہا کہ جب تک کوئی پریزائڈنگ افسرنہ ہوقائدایوان کاانتخاب نہیں ہوسکتاہے۔ متحدہ اپوزیشن قانونی اورآئینی طورپرایسےاجلاس میں قائدایوان کاانتخاب نہیں کرسکتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More