Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی زبان نہیں بلکہ دماغ ٹھیک کیا جائے، سعید غنی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب عمران خان کا جانا یقینی ہوچکا ہے ۔ اس کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ شیخ رشید، فواد چوہدری سمیت اگر موجودہ وفاقی کابینہ کو اگر یہ یقین دہانی کرادی جائے کہ ان کی وزارت ختم نہیں ہوگی تو وہ بھی سب عمران نیازی کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے کو تیار ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم کی زبان نہیں بلکہ ان کے دماغ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان سابق وزیر اعظم بن کر اپوزیشن میں آجائیں گے تو اس کے بعد آخر میں انہیں بھی آصف علی زرداری کے درپر ہی آنا ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے جو اوور سیز پاکستانیوں کے سامنے چورن بیچا گیا تھااس پر ان کی ٹھیک ٹھاک دھلائی کی ہے۔ خود ان کے اپنے عہدیداروں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کنسٹریکشن اور انڈسٹریز کے اربوں اور کروڑ پتیوں کو این آر او دے کر انہیں کھلی چھوٹ دی کہ وہ اپنا پیسہ چاہے وہ کسی طریقے سے بھی کمایا ہو وہ لگائیں جبکہ اس ملک کے عام آدمی، محنت کش، مزدور اور کسانوں کے لئے کوئی اسکیم نہیں دی گئی۔

Related posts

سندھ ہاوس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Hassam alam

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عطاتارڑ

Rauf ansari

واٹس ایپ پر آڈیو پیغام بھیجنےسے پہلے سنیں

Hassam alam

Leave a Comment