Urdu

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری ، سیاسی و پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو قومی سلامتی کے امور اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلامیہ کے مطابق قومی پارلیمانی وسیاسی قیادت، چئیرمین سینیٹ، اراکین پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی ، دفاع سے متعلق قومی اسمبلی وسینیٹ کی مجالس قائمہ کے اراکین شریک ہوئے۔

اعلامیہ کےمطابق وفاقی وزرا، صوبائی وزرا کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری قیادت نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو قومی سلامتی کے امور اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

شرکا نے قوم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دستور پاکستان کے تحت طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے۔

Related posts

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

ibrahim ibrahim

علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Nehal qavi

پیپلزپارٹی، نون لیگ، پی ٹی آئی: تینوں جماعتیں امریکی غلام ہیں، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment