Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نیول چیف

اسلام آباد: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان پاکستان نیوی ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن منانے کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع “صرف ایک زمین” ہے۔

سربراہ پاکستان بحریہ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہےتاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔پاکستان بحریہ ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے ،اس کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

امیرالبحر نے کہا کہ آج کے دن ہم صاف ستھرے اورمحفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

Related posts

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Hassam alam

معروف کامیڈین معین اختر کا 71 واں یوم پیدائش

ibrahim ibrahim

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment