Urdu
کھیل

پہلا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کےخلاف نیوزی لینڈکے 5وکٹ پر258 رنز

ماؤٹ مونگوئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسواٹھاون رنزبنائے۔ ڈیون کونوے نے دوہزاربائیس کی پہلی سنچری اور ول ینگ نے نصف سنچری بنائی۔

دو ہزار بائیس کا پہلا ٹیسٹ نیوایئر کے دن مونٹ مونگوئی میں نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کےدرمیان شروع ہوا۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کے پہلے دن کیویز ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسواٹھاون رنز بنائے۔ ڈیون کونوے دوہزاربائیس کی پہلی سنچری بنائی اورایک سوبائیس رنزبناکرپویلین لوٹے۔

ول ینگ نے پہلی ففٹی بنائی وہ باون رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔ راس ٹیلراکتیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ ہنری نکلزاکتیس رنز اسکور پرناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے شریف الاسلام نے دو،عبادت حسین اورمومن الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

پہلاٹیسٹ:کیویزکے مقابل پروٹیز95رنزپرڈھیر

ibrahim ibrahim

قومی کراٹے ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوگی

Hassam alam

کمر کی تکلیف کے باعث شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہہ دیا

Rauf ansari

Leave a Comment