اسلام آباد: اوگرا نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔ جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2022ء کے لیے ہے۔
