Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

او آئی سی نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کروائی، طاہر اشرفی

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔ اب 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں اس قرارداد پر عملدرآمد کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی میں قرارداد پیش کی جسے او آئی سی نے اقوام متحدہ سے منظور کیا ۔ہم چین روس کینیڈا سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں کہ یہ قرارداد منظور ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے لئے انیس مارچ سے مہمان آنا شروع ہوجائیں گے۔ 48 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہوں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ اور یورپی ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے ذرائع ابلاغ او آئی سی کے چار پانچ روز اسے بھرپور کوریج دیں ۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ گزشتہ او آئی سی کانفرنس اور یوم پاکستان پریڈ میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو بلایا گیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی اپوزیشن کو بلایا جارہا ہے۔ سیاست پہلے بھی چل رہی ہے پھر بھی چلتی رہے گی۔

Related posts

مودی سرکار کے عزائم علاقائی امن کیلئےحقیقی خطرہ ہیں، عمران خان

Rauf ansari

سرفراز بگٹی کی گاڑی کے قریب دھماکا

ibrahim ibrahim

فرانس، 132 ٹن وزنی پتھر جسے کوئی بھی اکیلا ہلا سکتا ہے

Hassaan Akif

Leave a Comment