Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل اوآئی سی کی ملاقات،امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

مکہ مکرمہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے او آئی سی کے کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طٰحہٰ نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ،وزیراعظم نے ملاقات میں حکومت پاکستان کے امت مسلمہ کے مفادات کوفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےسربراہ کی حیثیت سے رکن ممالک کے مفادات اور تشویش کے معاملات کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کا منتظر ہے۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اوآئی سی کی مسلسل او رغیر واضح حمایت پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ اداکیا ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ اوآئی سی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازرے کے پرامن اور دیرپا حل کیلئے سفارتی کوششوں کی رہنمائی کرے۔

انہوں نے او آئی سی کو بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے انسداد کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور مسجداقصی ٰ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی کو مشترکہ کوشش شروع کرنے کی دعوت دی ،افغانستان کی عوام کو انسانی ہمدردی ی بنیادوں پرامداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا۔

سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔امت مسلمہ کے اہم مسائل بالخصوص فلسطین، افغانستان اور اسلامو فوبیا پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related posts

ن لیگ سے پہلے بھی ہاتھ ہوا اور آئندہ بھی ہاتھ ہونے والا ہے

Hassam alam

بھارت کی جانب سے نفرت آمیز بیانات اور اسلاموفوبیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے

Hassam alam

شیخ رشید نے ملک میں بغاوت کی پیش گوئی کردی

Rauf ansari

Leave a Comment