Urdu
تازہ ترین کاروبار

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ کہتے ہیں کئی ماہ گزر گئے مگر ہمارے مطالبات کوئی مانے کو تیار نہیں ۔72گھنٹوں میں مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں سپلائی بند کردیں گے۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی کہتے ہیں 4 ماہ سے حکومتی اداروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کررہے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔72 گھنٹوں میں مطالبات نہ مانے گئے تو سپلائی بند کردینگے۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات،ٹائراور اسپیئرکی قیمتوں میں اضافےکے بعد گاڑیاں چلانا ممکن نہیں ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشنزکے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ حکومت پشاورمیں جلنے والے ٹینکرز کا معاوضہ فوری ادا کرے اور ہمیں وائٹ پائپ لائن میں بھی کوٹہ دیاجائے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

Hassam alam

پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ سے قبل سیکیورٹی ریہرسل

Rauf ansari

لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل ہوگئی

Hassam alam

Leave a Comment