مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ عمران خان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا ہے موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں مہنگائی کم نہیں ہو سکتی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کا فیصلہ نہ دینا توہین عدالت ہے۔
مشیراطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا عمران خان ایک طرف عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں دوسری طرف سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مالی امداد جمع کر رہے ہیں۔ ملک میں معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
عمر سرفرازچیمہ نے کہا آئی ایم ایف نے اعتراف کر لیا عمران خان کسی کی ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتے ملک پر مسلط ڈولا آئی ایم ایف کے آگے سجدہ ریز ہو چکا ہے۔ مشیر اطلاعات پنجاب نے وفاقی حکومت سے سوشل میڈیا پر ججز اور اداروں کے خلاف منی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
