عمران خان کو سیاست سے نکالنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ نوازشریف واپسی پر پنجاب آئے تو قانون انتظار کررہا ہے انہیں بقیہ سزا بھگتنا ہوگی۔ شہباز گل پر جھوٹے کیسز بنا کر تشدد کیا جا رہا ہے۔

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیسلین مافیا نے پہلے منتخب حکومت کو گرایا اب یہ لوگ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے شوشے چھوڑ رہے ہیں۔ عمران خان اور اداروں میں اختلافات کا تاثر ان کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ شہباز گل پر تشدد کرکے ایسا بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی چیز نکالی جا سکے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت وسائل اور اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ اشرافیہ کے بھی اداروں کے بارے میں ویڈیو کلپس ہیں مگر ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال رہا۔ نوازشریف جعلی میڈیکل رپورٹس پر باہر گئے۔ نوازشریف واپس آئے تو قانون ان کا انتظار کررہا ہے بقیہ سزا ان کو بھگتنا پڑے گی۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہ اکہ ہمارا جینا مرنا ملک کے لئے ہے جن کے پیسے باہر پڑے ہیں ان کے خلاف قوم کو کھڑا ہونا ہوگا۔ عمران خان نے اپنے اقتدار میں ایک بھی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More