Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی دیکھی گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی ۔ حالیہ ہفتے سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،،، ٹماٹر 18 اور لہسن 13 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں ،،، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر میں 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافے کے بعد 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔

حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 ، دال چنا 1 روپے 92 پیسے ، دال ماش 2روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال مسور 1 روپے 54 پیسے،دال مونگ 68 پیسے، مٹن 2 روپے 45 پیسے اوربیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، آلو 1 روپے 70 پیسے ،پیاز 1 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی درجن کمی ہوئی ہے جبکہ برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہونے کے بعد 184 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کی کمی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 48 روپے 56 پیسے سستا ہوا، حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related posts

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Nehal qavi

مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

Rauf ansari

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 284 پوائنٹس کمی

Rauf ansari

Leave a Comment