کراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کو ایک ہفتے کی مہلت فراہم کردی ۔ وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ اگر مہلت پوری ہونے تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
کرا چی میں ریڈ زون میں احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز اور نرسز نے ایک ہفتے تک احتجاج موخر کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ایک ہفتے کی مہلت فراہم کردی۔ وائے ڈی اے نے کہا کہ اگر 7 روز میں مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔
اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب قدمی شروع کی تو پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ۔ پولیس نے ڈاکٹرز اور نرسز پر لاٹھی چارج کیا جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کرلیا تھا ۔ اس موقع پر وائے ڈی اے کے عہدیداروں کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت حق کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔