Urdu
کھیل

پاکستان اورآسٹریلیا جمعرات کو دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریز کا دوسرا میچ جمعرات اکتیس مارچ کوکھیلاجارہاہے۔ مہمان آسٹریلیاکوسیریز میں برتری حاصل ہے اور دوسرا میچ جیت کروہ سیریز بھی اپنے نام کرسکتی ہے۔ بابراعظم الیون سیریز میں بقاکے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریز کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ جمعرات اکتیس مارچ کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم کوسیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ ایرون فنچ الیون دوسرا میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرسکتی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔ مچل مارش ہپ انجری کے باعث وطن واپس جارہے ہیں۔ جوش انگلس اور ایشٹن اگرکے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے۔

مہمان ٹیم کوبقیہ میچزکےلیے صرف تیرہ فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔ بابراعظم الیون کوسیریزبچانے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی یقینی ہے، ٹیم میں مزیدتبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

Related posts

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کامکمل شیڈول

ibrahim ibrahim

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا ویمن کو شکست دے دی

Zaib Ullah Khan

ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین

Hassam alam

Leave a Comment