Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سینیٹ اجلاس میں مہنگائی پر بات کرنے پابندی، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر بات کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے آج پھر واک آؤٹ کیا جس کے بعد کورم کم ہونے کے باعث چیئرمین کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی ۔ مولا بخش چانڈیو اور بہرہ مند تنگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے تھے تاہم اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہو ئے واک آؤٹ کیا۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے ساتھ ہی بہرہ مند تنگی نے سینٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی کردی ۔کورم نامکمل ہونے پر ایوان میں پانچ منٹ گھنٹیااں بجا دی گئیں اور اجلاس ملتوی رہا۔ کورم مکمل نہ ہونے پرچیئرمین نے اجلاس بدھ کی شام چار بجے تک ملتوی کیا ۔

اس سے قبل ایوان بالا میں سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی ۔قرارداد میں حریت رہنماوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مزمت کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا داخلے پر پابندی کے خلاف سینیٹ اجلاس سے صحافیوں نے ببی پریس گیلری سے واک آوٹ کیا۔

Related posts

استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

عمران خان سے کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات

Rauf ansari

خودکش مشین کی قانونی منظوری

Hassaan Akif

Leave a Comment