Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کے خلاف میمورنڈم تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان بالا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے باہر کی پارلیمنٹ کےاندر بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف پی پی کے سینیٹر یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کے رویے کے خلاف اپوزیشن سینیٹرز نے میمورنڈم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میمورنڈم چیئرمین سینیٹ، پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی اور تاج حیدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے کردار پر بات ہوئی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے کردار پر اپوزیشن کے تحفظات ہیں۔ اس معاملے کو ایک میمورنڈم کی شکل میں فائنل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہرمشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹر دلاور خان گروپ سے متعلق تحفظات پر قیادت سے تفصیلی بات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Related posts

وزیر اعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد آئے گی، خورشید شاہ

Zaib Ullah Khan

سندھ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیس رپورٹ

Hassaan Akif

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment