اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے۔سیاسی میدان ہو یا پارلیمانی وزیر اعظم کامیاب ہیں ۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا۔ ماضی کے حکمرانوں نے کنھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔نواز شریف نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔نوازشریف نے حریت رہنماوں سے ملاقات نہ کی جبکہ عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ۔
مراد سعید کا کنا تھا کہ وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے سے قبل خود داری کی بات کی۔پاکستان کی خارجہ پالسی خود داری کی جانب گامزن ہے۔عمران خان نے کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔وزیر اعظم نے اپوزیشن کو پارلیمان اور پارلیمان کے باہر شکست دی۔اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار اور کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان امریکی سفیر کو کہتے تھے کہ مجھے خدمت کا موقع دیں ۔ وکی لیکس کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری ڈرون حملے پر شور مچاتے تھے۔بھارتی تاجر جندال بغیر ویزا پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا۔
وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاکہ اپوزیشن نے سرکس لگائی ہوئی ہے۔ساڑھے تین سال میں یہ سرکس ہم نے بارہا دیکھا ہے۔
