Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر کا ارکان اسمبلی کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

‏اسلام آباد: اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔

اپوزیشن لیڈر نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوخط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اتوارکوقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکی ووٹنگ ہے۔ایم این ایز کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

شہبازشریف کی جانب سے خط میں ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرزلانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی اور پولیس آئین وقانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔شہبازشریف نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ارسال کردی ہے۔

Related posts

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 06 افراد جاں بحق

Hassam alam

کراچی: غائب ہونے والی 14 سالہ لڑکی تا حال بازیاب نہ ہوسکی

Zaib Ullah Khan

امریکہ کا روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment