Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کی ایم کیو ایم سے حمایت کی درخواست

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو عدم اعتماد تحریک میں اپویشن کی حمایت کی درخواست کی ۔

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی قیادت میں اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے مقبول صدیقی ،امین الحق ،خواجہ اظہار الحسن اور عامر خان سے ملاقات کی اوراپوزیشن کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم مطمن ہیں ۔ شہباز شریف سے جب سوال کیا گیا کہ معاملات نہیں بن پا رہے کیا وجہ ہے تو انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری ہے۔اتحادیوں کی جانب سے تاخیر کے سوال پر شہباز شریف نے کئا کہ یہ آپ ان سے پوچھیں۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے یجنڈے ہیں ۔ایم کیو ایم نے شہری حقوق کی بات کی ہے ۔اپوزیشن حکومتی اتحادیوں کو آئینی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دینے جو تیار ہے۔یہ ایک منفرد تجربہ ہونے جا رہا ہے اور اس بار جتنے عرصے کے لیے حکومت بنے گی میرے خیال وہ قومی حکومت ہو گی۔

ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ ہم اتحادیوں کی آپس میں بھی بات چیت جاری ہے ۔ایم کیو ایم نے تین نکات تمام جماعتوں کے سامنے رکھے ہیں۔ایم کیو ایم چاہتی ہے ملک میں جمہوری روایات قائم رکھنا چاہے ۔پارلیمنٹ کی بالادستی ہر صورت برقرار رہنا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صورت میں شہری سندھ میں امن و قائم رکھا جائے ۔ان چیزوں پر ہماری گفتگو آگے بڑھ رہی ہے۔ مذاکرات کا یہ عمل جاری رہے گا ۔ایم کیو ایم جمہوری پارٹی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول مذاکراتی عمل کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

Related posts

کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کو نئے اسکینڈل کا سامنا

Hassam alam

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

Hassam alam

اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی ا سپیکر کے ا سٹاف افسران کو معطل کردیا

Hassam alam

Leave a Comment