Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی تیار

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔ شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی۔

نون لیگی صدر شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان، رہنما نیشنل پارٹی ڈاکٹرمالک بلوچ،اخترمینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان ، آفتاب شیرپاؤ اور جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین انس نورانی سے ٹیلی فونک رابطے کیے ۔

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور رہنماؤں سے نیب ترمیمی آرڈیننس کےحوالےسےمشاورت کی ۔ تمام رہنماؤں نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔ تمام قائدین نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے دوران بدترین مہنگائی کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

قومی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام مہنگائی اوراس حکومت کابوجھ اٹھانےکوتیارنہیں ہے ۔ یہ حکومت رہی توعوام اورمعیشت زندہ نہیں رہےگی۔قائدین میں نیب کےکالےقانون کوپارلیمنٹ کےاندراورباہرچیلنج کرنےکی حکمت عملی پرمشاورت بھی کی ۔

Related posts

وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

Hassaan Akif

امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

Hassaan Akif

امریکی جوہری تحقیقی ادارے کا چاند پر بجلی گھر بنانے کا منصوبہ

Rauf ansari

Leave a Comment