کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز کر دیا گیا

عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے۔

کراچی اور خاص طور پر اورنگی ٹاؤن والوں کے لیئے بڑی خوشخبری۔ اورنج لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جب کہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More