Urdu
انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈز کا میلہ کوڈا اور ڈیون نے لوٹ لیا

آسکر ایوارڈز کا میلہ کوڈا اور ڈیون نے لوٹ لیا، بہترین اداکار کا ایوارڈ ول اسمتھ اور بہترین اداکارہ کا اعزاز جیسیکا چاسٹائن کے نام رہا۔

لاس اینجلس میں سجا فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کا رنگا رنگ میلہ ،چورانوے وے اکیڈمی ایوارڈ کی بہترین فلم کا اعزاز ” کوڈا ” کے نام رہا ، بہترین سینومیٹوگرافی کا ایوارڈ ” ڈیون ” نے جیت لیا۔آسکر میلے میں سب سے زیادہ ایوارڈز بھی سائنس فکشن فلم ڈیون نے اپنے نام کیے جو کہ اسے ٹیکنیکل کیٹیگریز جیسے ساؤنڈ، اسکور اور ایڈیٹنگ پر ملے۔

ویسٹرن ڈرامہ فلم ” دا پاور آف ڈاگ ” کی ہدایت کار جین کمپیون بہترین ڈائریکٹر کی حقدار قرار پائیں،پینتالیس سالہ خوبرو اداکارہ جیسیکا چاسٹائن کو ” دا آئیز آف ٹیمی فے” میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ خاتون اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑی۔

اینس سو اکیانوے میں فلمی کیئریر کا آغاز کرنے والے سیاہ فام اداکار ول اسمٹھ کو ” فلم کنگ رچرڈ ” میں اداکاری پر مرکزی کردار میں بہترین ادکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ آریانا ڈی بوس اور بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ٹرائے کاسٹر کے نام رہا،،، ٹرائے کاسٹر آسکر کی تاریخ میں یہ ایوارڈ جیتنے والے سماعت سے محروم پہلے شخص ہیں۔

دی لانگ گڈ بائے کو بہترین لائیو ایکشن فلم قرار دیا گیا ، جس کا نمایاں پہلو ایوارڈ وصول کرنے والے رز احمد تھے، رز احمد پاکستانی نژاد برطانوی اداکار و گلوکار ہیں جو فلمی دنیا کا سب سے معزز ایوارڈ جیتنے پہلے پاکستانی نژاد ہولی وڈ مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

یوں اداکار،اداکاروں کا اسٹیج آتے وقت سیڑھیوں پر پھسلنا معمول کی بات ہےلیکن اس بار آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیاجب کامیڈین کرس راک کو ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے گنج پن کا مذاق اڑانا بھاری پڑگیا،ول اسمتھ نے کامیڈین کرس راک کو تھپر جڑ دیا،بعدازں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد ول اسمتھ نے اپنے رویے پر ساتھی اداکار سے معافی مانگ لی۔

Related posts

اداکار عدنان صدیقی بھی مہنگائی سے تنگ آگئے

ibrahim ibrahim

ہالی ووڈ مووی دی کرسڈ کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

موربیئس بلڈ تھرسٹ کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment