Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہمارے اراکین ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں ہونگے، بابراعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہمارے اراکین ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا ہم سپریم کورٹ کے سامنے وہ مراسلہ رکھنے کے سامنے تیار ہیں جو وزیراعظم نے جلسے میں لہرایا۔ جس دن مراسلہ منظر عام پر آگیا اس کے بعد پی ڈی ایم قیادت کو منہ چھپاتے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا آخری پانچ اوورز 31 کے بعد شروع ہوں گے جس میں بہت سرپرائز ہوں گے۔بابر اعوان نے بتایا وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایات بھیجی ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں نہیں جائیں گے۔ بابراعوان کا کہنا تھا ہماری تیاری مکمل ہے ہم بھرپور سرپرائز دیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

Rauf ansari

پی ٹی آئی نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دئیے

Hassam alam

روسی حملے کا خطرہ: یوکرین کے شہریوں نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

Hassam alam

Leave a Comment