اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں ایک سو انہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ کو فتح کےلیے ایک سوتیس رنز کا ہدف دیا۔ بین اسٹوکس الیون نے ایک وکٹ کھوکر پورا کر لیا۔
اوول ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔ ٹیسٹ کافیصلہ تیسرے دن نصف گھنٹے میں ہوگیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش اور دوسرے روز ملکہ کے انتقال کی وجہ سے کھیل نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگ میں ایک سو اٹھارہ اور انگلینڈ نے ایک سو اٹھاون رنز بنائے۔
مہمان پروٹیز ٹیم دوسری بارہ میں ایک سو انہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کپتان ڈین ایلگر چھتیس، سیرل اووی نے چھبیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اوربین اسٹوکس نے تین تین، جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلینڈ کوفتح کے لیے ایک سوتیس رنز کاہدف ملا۔
آخری دن انگلینڈ نےنامکمل اننگ بغیر کسی نقصان کے ستانوے رنز سے شروع کی اور الیکس لی کے نقصان پرٹارگٹ پورا کر لیا۔ لی انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زیک کرولی انہتر اور اولی پوپ گیارہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔