اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی نے ملاقات کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے اقدامات اور انتخابات میں حقِ رائے دہی ملنے پر حکومت کی پذیرائی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مشیر سمندر پار پاکستانی امور ایوب آفریدی سے ملاقات کے دوران انہیں سمندر پار پاکستانیوں اور سفارتخانوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آسانیاں پیدا کیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔مسائل کے حل کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔