Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن

جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چوہتر راشن پیک ، 13200 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ پاک فضائیہ نے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں پی اے ایف کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج کی سہولیات اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1174 راشن پیک, 13200 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں  تقسیم کی گئیں۔ مزید برآں، پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔ پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران پی اے ایف متاثرین کو ریلیف اور ریسکیو امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ موجودہ امدادی آپریشن پاکستان ائیر فورس کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے کا مزید اضافہ

Hassaan Akif

نیب قانون کو عدالت میں چیلنج کریں گے، احسن اقبال

Hassam alam

کامن ویلتھ گیمز کے بعد2 پاکستانی باکسرز غائب

Hassam alam

Leave a Comment