Urdu
تازہ ترین کھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری دیدی۔ آسٹریلوی ٹیم چوبیس سال بعد پاکستانی سرزمین پرتین ٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ کینگروز ٹیم ستائیس فروری کواسلام آباد پہنچےگی۔ ٹیسٹ میچز راولپنڈی، کراچی اورلاہور میں شیڈول ہیں۔ تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی پنڈی میں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی باضابطہ منظوری دیدی۔ سی اے بورڈ کا اہم اجلاس اس کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ جس میں پاکستان ٹور کے تبدیل شدہ شیڈول کی منظوری دی گئی۔ سی اے ڈائریکٹر نک ہوکلے نے کہاکہ وہ پی سی بی ،پاکستان اور آسٹریلیا گورنمنٹ کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں جنہوں نے چوبیس سال بعد دورہ پاکستان کو یقینی بنایا۔ یہ تاریخی موقع ہے اور کھیل کے گلوبل فروغ کے لیے بہت اہم ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے انیس سواٹھانوے میں مارک ٹیلرکی قیادت میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ کینگروز ٹیم ستائیس فروری کواسلام آباد پہنچےگی۔ تین روزہ آئسولیشن کے بعد پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغازکرے گی۔ پہلا ٹیسٹ چار مارچ سے راولپنڈی، دوسرا بارہ مارچ سے کراچی اور تیسرا اکیس مارچ سے لاہورمیں ہوگا۔ تین ون ڈے انتیس، اکتیس مارچ اوردواپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی پانچ اپریل کو راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔ آسٹریلوی وائٹ بال پلیئرز چوبیس مارچ کواسلام آباد پہنچیں گے۔ ٹیم اسلام آباد سے ہی وطن واپس روانہ ہوگی۔

Related posts

نواز شریف لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Hassaan Akif

راجہ ریاض کےاپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا امکان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment