راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو سترہ رنز کی برتری حاصل ہے.قومی ٹیم نےاپنی دوسری اننگز کا آغٓاز کردیا ۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بھی گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی سے متاثر رہا،پہلے سیشن کے ڈھائی گھنٹےکاکھیل نہ ہوسکا۔آخری سیشن میں کم از کم تین اوورز قبل خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔آسٹریلیا نے چوتھے دن اپنی پہلی ادھوری اننگز کا آغاز دو سو اکہتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔چوتھے دن مہمان ٹیم نے اپنے مجموعی اسکور میں ایک سو اٹھہتر رنز کا اضافہ کیا اور پانچ وکٹیں گنوائیں۔
جب کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو آسٹریلیا کا اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر چار سو اننچاس رنز تھا۔مچل اسٹارک بارہ اور پیٹ کمنز چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔چوتھے دن مارنوس لبو شین نوے رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسٹیو اسمتھ نے اٹھہتر اور کیمرون گرین نے اڑتالیس رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چار جبکہ شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
