پاکستان،آسٹریلیا کا واحد ٹی20 کل کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کاواحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کوکھیلا جارہا ہے۔ ٹیسٹ سیریز مہمان اور ون ڈے سیریز میزبان ٹیم کے نام رہی۔ چوبیس باہمی میچز میں بارہ پاکستان اوردس آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔

ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد بابراعظم الیون کا اعتماد عروج پرہے، کپتان بابراعظم بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے ون ڈے سیریزمیں دو سنچریزبنائی ہیں۔ باہمی چوبیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کو دس کے مقابلے میں بارہ میچزسے برتری حاصل ہے۔ نائب کپتان شاداب خان فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے پہلی مرتبہ ایکشن میں نظرآسکتے ہیں۔ شاہین شاہ، حارث رؤف اورمحمد وسیم جونیئرکے ساتھ پاکستان بولنگ اوربیٹنگ میں کافی مضبوط ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More