Urdu
کھیل

پاکستان اورآسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان تاریخی سیریز کاآغاز جمعہ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہورہاہے۔ پیٹ کمنزکی زیرقیادت کینگروز ٹیم چوبیس سال بعدپاکستان میں کھیل رہی ہے۔ انجریز مسائل سے دوچار بابراعظم الیون فائنل ٹیم بنانے میں مشکلات کاسامناہے۔ آسٹریلیاکا دو فاسٹ اور دواسپنرزکے ساتھ میدان میں اترنے کاامکان ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم چوبیس سال بعد جمعہ سے آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ میں میزبانی کر رہاہے۔ انجری مسائل سے دوچار پاکستان کوحتمی ٹیم تشکیل دینے میں مشکلات کا سامناہے۔ عبداللہ شفیق کے ساتھ بیمارعابدعلی کی جگہ شان مسعوداوپن کریں گے۔ اظہر علی، بابراعظم، فوادعالم، محمد رضوان مڈل آرڈر بیٹرہیں۔ شاہین شاہ اورنسیم شاہ کے ساتھ محمدوسیم جونیئرکے ڈیبیوکاامکان ہے۔نعمان خان اورساجدعلی اسپنرز یاان میں سے ایک کی جگہ افتخار احمد کوجگہ مل سکتی ہے۔

آسٹریلیابیٹنگ اور بولنگ میں بےحدمضبوط ہے۔ کپتان پیٹ کمنز اورہیزل ووڈ کے ساتھ دواسپنرنیتھن لیون اور سویپسن کومیدان میں اتارا جاسکتاہے۔ این سی اوسی نے سوفیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی ہے۔ پنڈی میں بارش کے باعث ٹیمیں پریکٹس نہیں کر سکیں۔ ٹیسٹ بھی موسم سے متاثرہونے کاامکان ہے۔

Related posts

ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست

Rauf ansari

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے 9وکٹ کھوکر329رنز بنائے

ibrahim ibrahim

ویسٹ انڈیز سیریز:پاکستان کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment