Urdu
تازہ ترین کھیل

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کی مشترکہ پریکٹس سیشن

اسلام آباد: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈز کے کھلاڑیوں نے مشترکہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستانی قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیسرا جبکہ مہمان ٹیم نے اپنے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ حارث روف کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں بھیج دیاگیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں نے الگ الگ نیٹس میں بولنگ اور بیٹنگ کی جبکہ فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں بھی کیں۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹر حارث روف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ حارث روف کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث روف کو آج ٹریننگ کے دوران باہر بلا لیا گیا۔ جبکہ قومی اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ این سی او سی نے پی سی بی کو 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

Related posts

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

Hassam alam

تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

Nehal qavi

پاکستان کو ایشیا کپ جیتنے کے لیئے 171 رنز کا ہدف

Nehal qavi

Leave a Comment