دوسرا ٹیسٹ:سری لنکا کی ٹیم 378 رنز بناکر آؤٹ

پاکستان کےخلاف دوسرےٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم تین سو اٹھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی وکٹ کیپرنروشن ڈکویلا اکیاون اور رمیش مینڈس نے پینتیس رنزبنائے، نسیم شاہ اور یاسرشاہ نے تین تین وکٹیں لیں۔

گال ٹیسٹ کےدوسرے دن سری لنکا نےنامکمل اننگ تین سوپندرہ رنزچھ کھلاڑی آؤٹ سےشروع کی اورپوری ٹیم تین سو اٹھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی- وکٹ کیپرنروشن ڈکویلا اکیاون رمیش مینڈس پینتیس اورویلالاگے نے گیارہ رنز بنائے،پاکستان کےنسیم شاہ اوریاسرشاہ نےتین تین وکٹیں لیں-محمد نواز نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے، جوابی اننگ میں اسیتھافرنینڈو نے پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کو بولڈ کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More