پاکستان اورسری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کل سے گال میں شروع ہورہی ہے۔ بابراعظم الیون کولمبوسے گال پہنچ گئی۔ سیریز کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔ میزبان ٹیم نے اٹھارہ رکنی اسکواڈ میں پانچ اسپنرز کوشامل کیا ہے جن میں سے تین کی شمولیت یقینی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبومیں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد گال پہنچ گئی۔ جہاں سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ کل سے کھیلاجائے گا۔ بابراعظم الیون آج گال میں تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن میں سیریز کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جائےگی۔ پاکستان ٹیم میں یاسرشاہ اور محمد نواز دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولر شامل کیے جائیں گے۔ ٹریننگ سیشن میں اسپنرزکے خلاف بیٹنگ کی خصوصی مشقیں کی جائیں گی۔
سری لنکن اسکواڈ میں پانچ اسپنرز شامل ہیں۔ گذشتہ ہفتے گال میں آسٹریلیا کوسری لنکا نے اننگ سے شکست دی۔ اسپنرز نے اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں۔ لیفٹ آرم اسپنرپرباتھ جے سوریا نے بارہ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جے سوریا، رمیش مینڈس اورکیرم بال کے ماہرمہیش تھیکشانا تین اسپنرز کی شمولیت یقینی ہے۔
