Urdu
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے گال روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبوسے گال روانہ ہوگئی جہاں سری لنکا کے خلاف آئی سی سی چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہوگا۔ دونوں کپتان جمعہ کوپریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ پاکستان ٹیم آج سہ پہرگال اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

تین روزہ وارم اپ میچ ڈراہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبوسے گال روانہ ہو گئی۔ پاکستان اورسری لنکا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ ہفتے سے گال میں شروع ہوگا۔ سیریز کادوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔ جمعہ کوبابراعظم اورمیزبان کپتان دیموتھ کرونارتنے مشترکہ پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم آج اور جمعہ کوگال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرے گی۔ جس میں کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے اورسری لنکا تیسرے نمبر پرہے سیریزمیں چوبیس پوائنٹس دستیاب ہیں۔

Related posts

کامیاب جوان اسپورٹس مہم بہت اہمیت کی حامل ہے، فواد چوہدری

Hassaan Akif

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنےکی بھارتی سازشیں

ibrahim ibrahim

میلبرن اے ٹی پی:اعصام الحق،ہینڈیو سوف فائنل میں پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment